Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

امید ہے کرم میں فریقین ایک دو دن میں معاہدے پر دستخط کردیں گے، بیرسٹر سیف

فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے، حکومت کا کردار ثالثی کا ہے، صوبائی مشیر اطلاعات
شائع 27 دسمبر 2024 09:09pm

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں اس وقت بھی فریقین میں جرگہ جاری ہے، توقع ہے دونوں فریقوں کی رضامندی سے آج یا کل تک معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے، کرم میں بنیادی مسئلہ اسلحہ اور بھاری ہتھیار واپس کرنا ہے، ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا۔

کرم جرگے کے حوالے سے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم صورتحال پر کوہاٹ میں جرگہ جاری ہے، فریقین موجود ہیں اور آج یا کل معاہدہ ہوجائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے، حکومت کا کردار ثالثی کا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھاکہ ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے، بنیادی مسئلہ اسلحہ اور بھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، یہ مسئلہ باربار سر اٹھاتا ہے اور مستقل حل پر سڑک بھی کھول دی جائے گی۔

کرم میں حالات معمول پر نہ آسکے، گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کی ضلع کرم کو آفت زدہ قرار دینے اور ریلیف ایمرجنسی کی منظوری

انہوں نے مزید کہا کہ کرم تنازع 130 سالہ پرانا ہے، ماضی کو کریدنے کی بجائے غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہے، 400 تربیت یافتہ پولیس اہلکار بھرتی ہوں گے، سڑک محفوظ بنانے کے لیے چوکیاں اور موبائل یونٹ بھی قائم کیے جارہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر کوئی کمنٹ نہیں کروں گا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

district kurram

Kurram Clashes

Kurram Situation