Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں شہید میجر اویس فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

وزیراعلیٰ پنجاب کا جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت پیش
شائع 27 دسمبر 2024 08:25pm

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 26 دسمبر 2024ء کو فتنتہ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے شہید میجر محمد اویس کی نماز جنازہ کرکے انہیں آبائی علاقے شکر گڑھ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز، 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق نماز جنازہ میں کورکمانڈر گوجرانوالہ پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں ، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملک میں دائمی امن کیلئے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں، شہداءکی یہ لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

**وزیراعلیٰ پنجاب کاجام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت **

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو پاکستانی خواتین کے لیے جرات اور ہمت کا استعارہ ہیں، ان کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے وبائی امراض سے بچائو کی تیاری کے عالمی دن پر کہا کہ وبائی امراض کسی ایک علاقے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں، حکومت پنجاب شعبہ صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہے

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے نئے پراجیکٹس کا ریکارڈ قائم کردیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی گریجوایٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر گریجوایٹس پنجاب بھر میں کسانوں کی رہنمائی میں مصروف اور ان گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہے، حکومت نے کسان کارڈ سے 30 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری ممکن بنائی ہے۔

ISPR

پاکستان

pakistan army