Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی بولڈ لباس میں ویڈیو وائرل

مداحوں کی بولڈ لباس میں اداکارہ کی سامنے آنے والی ویڈیو پر کڑی تنقید
شائع 27 دسمبر 2024 08:16pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کو امریکا کی ایک تقریب میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا۔

ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کو سوشل میڈیا صارفین بولڈ لباس میں پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے کیرئیر میں کئی معاون کردار ادا کیے لیکن ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار انکے کیرئیر کا ٹرننگ پوانٹ ثابت ہوا کیونکہ نعیمہ بٹ جنکو چند ماہ قبل زیادہ تر لوگ نہیں جانتے تھے رباب کے کردار کو حقیقت پسندی اور دل سے ادا کرتی دکھیں کہ منفی کردار نبھانے کے باوجود وہ سب کی آنکھوں کا تارا بن گئیں۔

نعیمہ بٹ کوسوشل میڈیا پرٹرولنگ کا سامنا

’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل؟ فہد مصطفیٰ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ ان دنوں ساتھی اداکار ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کیساتھ امریکی ریاستوں میں میٹ اینڈ گریٹ میں مصروف ہیں جسکی جھلکیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اس تقریب کا حصہ بننے سے قبل نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی، ویڈیو کے بیگ گراونڈ میں ہنی سنگھ کا مشہور گانا ’ براؤن رنگ ’ چل رہا ہے۔

پورا پاکستان اور بھارت چاہتا تھا کہ شرجینہ اور مصطفی مل جائیں، جاوید شیخ

ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے چمکتےگاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جو منفرد اسٹائل کے ساتھ بولڈ لباس بھی ہے، اداکارہ مختلف پوز بنا کر فوٹوشوٹ کرا رہی ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کو انکے بولڈ لباس پر خاص تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے نعیمہ بٹ کےمذہب پر تنقید کی تو کسی نے غصے کا اظہار اس نعرے کیساتھ کیا کہ اب وقت آگیا ہے نعیمہ بٹ کو انفالو کیا جائے۔

Pakistani Actress

lifestyle

Naima Butt