Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری

مذکورہ لائسنس کے لیے اپریل 2024 میں درخواست دی گئی تھی
شائع 27 دسمبر 2024 07:48pm

پاکستان نیو کلئیر ریگو لیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو سی 5 کی تعمیر کا لائسنس جاری کر دیا گیا، مذکورہ لائسنس کے لیے اپریل 2024 میں درخواست دی گئی۔ جس کے ساتھ حفاظتی جائزہ رپورٹ اور متعلقہ ضروری دستاویزات بھی جمع کرائی گئی تھیں۔

پی این آر اے نے مفصل جائزے اور قومی وبین الاقوامی معیارات اور ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد لائسنس جاری کیا، سی 5 پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا۔

چشمہ نیوکلیئر5 پاور پلانٹ چین کے پاکستان پراعتماد کی علامت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

واضح رہے کہ چشمہ نیو کلئیر پلانٹ یونٹ 5 کی پیداواری صلاحیت 1200 میگاواٹ ہے، پی این آر اے اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ جوہری توانائی کے محفوظ استعمال کے لیے طے شدہ معیارات اور اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔

پاکستان میں ہائیڈل پاور سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیو کلئیر ریگو لیٹری اتھارٹی عوام ، معاشرے اور ماحول کو تابکاری کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

federal government