بھارت میں تیز بارش کے دوران بس پل سے گر گئی، 8 افراد ہلاک
واقعہ بھٹنڈہ شہر میں پیش آیا، بس میں 20 سے زیادہ مسافر سوار تھے
بھارت کے شہر بھٹنڈہ میں تیز بارش کے دوران بس پل سے گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ بارش کے دوران بس پل گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، بھارتی میڈیا کے مطابق پل کی کوئی ریلنگ نہیں تھی، جو بس کو نیچے نالے میں گرنے سے روک سکتی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بس 20 سے زیادہ مسافروں کو لے کر تلونڈی سبو سے بھٹنڈہ جا رہی تھی۔ مقامی رہائشی لوگوں کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔
ایک اہلکار نے کہا، ”تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آیا ڈرائیور کے بس کا کنٹرول کھونے میں تیز بارش کا کوئی کردار تھا یا ڈرائیور کی غلطی تھی“۔
india
punjab
bus accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.