2023 میں سرکاری اداروں نے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچایا
جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے اربوں روپے کے نقصانات کیے، 2014 سے 2023 تک اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
وفاقی ریاستی ملکیتی سرکاری اداروں کی ششماہی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی، جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 147 ارب روپے کے نقصانات کیے، حکومت نے خسارے پر قابو پانے کیلئے 6 ماہ میں 436 ارب کی مالی مدد دی۔
حکومت پہلے مرحلے میں کتنے سرکاری ادارے بند کرے گی، کتنے ملازمین بیروزگار ہونگے
جاری رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں ایس او ایز نے 45 فیصد اضافے سے 510 ارب منافع کمایا، پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ میں شامل اداروں کا 249 ارب منافع شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیر جائزہ عرصہ کے دوران او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 113.2 ارب منافع کمایا، پی پی ایل68.7 ارب، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کا منافع 36.2 ارب روپے رہا۔
سرکاری ملازمین کو میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربات کرنے سے روک دیا گیا
سرکاری رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر منافع بخش اداروں میں پارکو، گورنمنٹ ہولڈنگز، نیشنل بینک شامل ہیں، 6 ماہ میں خسارے میں چلنے والے اداروں نے 408 ارب روپے کے نقصانات کیے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ این ایچ اے 151.3 ارب، کوئٹہ الیکٹرک کمپنی 56.2 ارب اور پی آئی اے نے51.7 ارب نقصان کیا، پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی 39 ارب، پاکستان ریلویز سے ملک کو 23.6 ارب روپے نقصان پہنچا۔
پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری روک کر قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر نجکاری
جاری رپورٹ کے مطابق سکھر الیکٹرک پاورکمپنی 20.9 ارب، اسٹیل ملز 14.4 ارب، آئیسکو نے12.1 ارب روپے نقصان کیا، جولائی تا دسمبر 2023 سرکاری اداروں نے 14 فیصد اضافے سے 200 ارب روپے کا ٹیکس دیا۔