لندن: کرسمس کے موقع پر چاقو کے حملے میں 2 خواتین ہلاک
لندن میں کرسمس کے موقع پر چاقو کے وار سے 2 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی کے مطابق ملٹن کینز میں کرسمس کے دن ایک انتہائی ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں دو خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں، حملے میں ایک مرد اور ایک نوعمر لڑکا مبینہ طور پر چاقو کے وار سے بُری طرح زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے ملٹن کینز سے ایک 49 سالہ شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا۔ ٹیمز ویلی پولیس کے مطابق اسے پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ٹرمپ نے بچپن میں والد کو قتل کرنے والی خاتون کو اپنی حکومت میں اہم عہدہ دے دیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بدھ کے روز شام ساڑھے چھ بجے کے بعد پولیس کو کسی نے چاقو سے حملے کی اطلاع دیتے ہوئے بلیچر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں بُلایا۔
مدد کیلئے بلانے والے شخص کو امریکی پولیس نے ہی قتل کر ڈالا، پورا شہر ہل گیا
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی 2 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
برطانوی میڈیا نے کہا کہ چاقو سے وار کے واقعہ میں ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں مر گیا۔