بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔
کئی ریکارڈ توڑنے والے بابر اعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، انہوں نے یہ سنگل میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبور کیا۔
انہیں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 3 رنز درکار تھے، جو انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز مکمل کرلیے۔ تاہم 4 رنز بنا کر وہ پویلیٹ لوٹ گئے۔
بابر اعظم جنوبی افریقا کے خلاف کیریئر کا 56 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے واحد بیٹر ہیں۔
خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس سے قبل ون ڈے فارمیٹ میں ہاشم آملہ، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم کوہلی اور ہاشم آملہ کا کونسا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے؟
جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاثابت ہوئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
ساؤتھ افریقا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ پر 82 رنز بنالیے ہیں۔