Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے 11مقامات پر احتجاجی دھرنے، ٹریفک جام، شہری رل گئے

شہر کے مختلف علاقوں میں جزوی ٹریفک بحال، کامران چورنگی پر جاری دھرنا ختم
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پارا چنار کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے، بدترین ٹریفک جام میں شہری رل گئے۔

کراچی کے11مقامات پر پارا چنار کے عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مین ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف سڑکیں، جبکہ فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا، مین نیشنل ہائی وے ملیر 15 پل پر آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بند ہیں۔

شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی بجانب سرجانی روڈ، انچولی شاہراہ پاکستان بجانب سہراب گوٹھ، مین نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔

ادھر شاہراہ پاکستان انچولی کے مقام پردھرنا شروع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا، دھرنے کے باعث ناظم آباد بھی بند ہے، ٹریفک جام ہونے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کا پارہ چنارا واقعہ پر احتجاجی دھرنوں کے باعث کئی سڑکیں بند ہونے سے شہری رل گئے۔

ناتھا خان کے قریب احتجاج کے باعث ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند ہے، ملیر 15پر مظاہرین کا دھرنا جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے، جبکہ کامران چورنگی پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقوں گرومندر، لسبیلہ، پٹیل پاڑہ، گولیمارچورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد، ڈاکخانہ کے مقام پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

علاوہ ازیں کریم آباد،عائشہ منزل، واٹرپمپ اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک معمول پر ہے جبکہ گلشن اقبال، نیپا چورنگی، سمامہ پر ٹریفک جزوی بحال ہے۔ اسی طرح گلستان جوہر چورنگی، جوہرموڑ اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک تقریباً بحال ہوگیا ہے۔

سڑک ٹریفک کے لیے بند

اطلاعات کے مطابق ناتھاخان، ملیرایئرپورٹ آنے جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ کالابورڈ، فائیو اسٹار، شاہراہ کالا چھپرا پر احتجاجی کیمپ کے باعث ٹریفک بحال نہیں ہوسکی۔

علاوہ ازیں شاہراہِ قائدین سے ایم اے جناح روڈ جانے والی شاہراہ پر ٹریفک بحال ہے جبکہ نمائش سے گرومندر آنے والی شاہراہ احتجاجی کمیپ کی وجہ سے بند ہے۔

متبادل راستے

ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک: متبادل راستہ کے لیے ٹریفک کو 45 کانگرس سے پی پی چورنگی اور گرومندر سے سولجر بازار بھیجا جارہا ہے، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف ٹریفک کو موڑ دیا گیا۔

ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن، متبادل راستہ پر ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف بھیجا جارہا، رینجر کٹ سے سروس روڈ پنجاب اڈہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

فائیو اسٹار چورنگی ٹریفک: متبادل راستہ کے طور پر سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے، یونیورسٹی روڈ، متبادل راستہ کے طور پر ٹریفک کو اندرون علاقوں میں موڑ دیا گیا ۔

شاہراہ فیصل کالا چھپرا: متبادل راستہ مادام سگنل سے آنے والی ٹریفک شاہ فیصل کالونی پل سے شاہ فیصل کالونی کی طرف بھیجی جارہی ہے، شہر سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

نیشنل ہائی وے پر ملیر 15 برج چڑھائی بجانب قائدآباد، ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف ڈائیورشن دی ہے، منزل پمپ سے یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف ٹریفک کو موڑ دیا گیا۔

علاوہ ازیں پارا چنار کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہریوں کو متبادل راستوں کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامناکرنا ہے۔

ہمارا احتجاجی پاراچنار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے، مولانا صادق جعفری

نمائش پر مرکزی دھرنے سے مولانا صادق جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے، ہمارا احتجاجی پاراچنار کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام احتجاجی دھرنوں کے شرکاء اپیل کرتا ہوں کہ پر امن احتجاج جاری رکھیں، جب تک پارا چنارکے عوام دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے، دھرنا جاری رہے گا۔

پارا چنار میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارا چنار میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں ہے، معاملے کو فرقہ وارانہ مسئلہ نہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں غزہ کی طرح جہاد کہنے والوں کو حکومت اچھی طرح جانتی ہے، تکبیریں پڑھ کر معصوم لوگوں کے گلے کاٹے جارہے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے پاراچنار میں کیا صہیونی رہتے ہیں؟ کرم کے حوالے بریسٹر سیف کا بیان احمقانہ ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور لوکل انتظامیہ نا ہل ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار تین راستوں سے دہشت گردوں سے گھیرا ہوا ہے، علاقے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا ہے، وفاقی حکومت معاملے کے حل کے لئے فوری کردار ادا کرے۔

karachi

Traffic Police

Parachinar

Kurram Clashes

Parachinar Clashes

Kurram Situation