Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان کی مصدق ملک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں
شائع 26 دسمبر 2024 07:39pm

جعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی، جس میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر انجینئر ضیا الرحمان بھی موجود تھے۔

مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمان سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی، وفاقی وزیر نے سربراہ جے یوآئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصدق ملک کو پریس کانفرنس کے دوران ایمرجنسی پیغام موصول، ویڈیو وائرل

اس موقع پر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Musadik Malik

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

petroleum minister

jamiat ulema e islam