Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

اسرائیلی محاصرے کے سبب غزہ میں شدید ٹھنڈ سے نوزائدہ بچی جاں بحق

غزہ میں حالیہ دنوں میں سردی سے جاں بحق ہونے والی یہ تیسری بچی ہے
شائع 26 دسمبر 2024 07:04pm

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی محاصرہ کے سبب شدید سردی اور گرم کپڑوں کی قلت کے باعث 3 ہفتے کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق محصور غزہ میں ایک اور بچی رات میں شدید ٹھنڈ کے سبب جاں بحق ہو گئی۔ تین ہفتوں کی یہ بچی حالیہ دنوں میں سردی سے جاں بحق ہونے والی تیسری بچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلا کے والد الفصیح نے بتایا کہ رات ٹھنڈ بہت زیادہ تھی، جسے ہم بھی برداشت نہیں کر پارہے تھے، ہم سیلا کو گرم رکھنے میں بھی ناکام رہے، وہ رات میں تین بار روتی ہوئی اٹھی، لیکن صبح ہوتے ہوتے وہ اکڑ چکی تھی۔ اس کا جسم لکڑی کی مانند ہو چکا تھا۔

غزہ : خوراک تلاش کرنے والوں پر اسرائیلی حملے، 22 افراد شہید

انہون نے بتایا کہ وہ اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی ، لیکن اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

خان یونس کے ناصراسپتال میں بچوں کے وارڈ کے ڈائریکٹر احمد الفارہ نے تصدیق کی کہ بچے کی موت ہائپوتھرمیا کی وجہ سے ہوئی.

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ماں 4 بچوں سمیت شہید

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 45 گھنٹوں میں تین بچے ہائپوتھرمیا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک 3 دن کا تھا جبکہ دوسرا ایک ماہ کا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے، اور ضروری اشیاء کو خطے میں پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے جس کے سبب علاقے میں خوراک، پانی، دوا اور بجلی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اس کے علاوہ خطے کی پوری آبادی بے گھر ہے اور خیموں میں پناہ گزین ہے۔

Israel attack

Hammas

Israel Gaza War

gaza children