Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

انسداد دہشتگردی عدالت نےعلی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کردیا
شائع 26 دسمبر 2024 01:58pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی 26 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےعلی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کیا۔

عدالت کا حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔

Ali Amin Gandapur

wanted

absconder