Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمائمہ ملک کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

اداکارہ کو لکس اسٹائل ایوارڈ کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے
شائع 25 دسمبر 2024 11:19pm

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں جادوئی حقیقت کا روپ بھرنے والی اداکارہ حمائمہ ملک کا نیا روپ سامنے آنے پر مداح چونک گئے۔

حمائمہ ملک کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم، دونوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی شہرت کا ڈنکا جب سرحد پار بھی بجنے لگا تو انہوں نے وہاں بھی خوب نام بنایا۔

حمائمہ ملک ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

میری زندگی میں آنے کا شکریہ : حمائمہ کے ساتھ موجود شخص کون؟

حمائمہ ملک اب اداکاری کے میدان میں تو اتنی متحرک نہیں لیکن فیشن میں وہ خوب چرچوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بولڈ لباس سے متعلق اکثر تبصرے ہوتے رہتے ہیں، وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر اپنے فیشن کی رونمائی کرتی رہتی ہیں جس پر کبھی ان کی تعریف تو کبھی شدید تنقید ہوتی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا نیا لک شیئر کیا ہے جس میں وہ ایک نئے انداز میں نظر آ رہی ہیں، انہوں نے اپنے بالوں کو سنہرا رنگ کروایا ہوا ہے، پوسٹ کے کیپشن میں بھی انہوں نے لکھا کہ ”حمائمہ یا جمائکا“۔

ان کی مشہور فلموں میں’ بول’، ’عشق خدا‘، ’راجا نٹورلال، ’دیکھ مگر پیار سے‘ اور ’ لیجنڈ آف مولا جٹ‘ شامل ہیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔

Pakistani Actress

lifestyle

Humaima Malick