Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: تلور کا شکار کھیلنے والے عرب شیوخ کے قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار شہید

دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، لیویز ذرائع
شائع 25 دسمبر 2024 10:36pm

بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ میں تلور کا شکار کھیلنے والے عرب شیوخ کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور 2 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

مقامی لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ دشت کھڈان زیریں بک کے مقام پر پیش آیا جو گوادر اور تربت کے درمیانی علاقے میں واقع ہے، جہاں عرب شیوخ شکار کھیلنے کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

حملے میں تمام عرب شیوخ محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی پر مامور 2 اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ عرب شیوخ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کے لیے مختصر قیام کے لیے آتے ہیں اور شکار کھیل کر واپس چلے جاتے ہیں۔

بلوچستان

Blast

Kech

tilor