جسٹس منصور علی شاہ کی بطور انتظامی جج ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئی انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ انتظامی جج کےعہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔
Supreme Court of Pakistan
justice mansoor ali shah
Administrative Judge
مقبول ترین