Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر سے پابندی اٹھا لی

ایرانی شہری امریکی سوشل میڈیا فیس بک، ایکس وی پی اینز کے ذریعے استعمال کرتے ہیں
شائع 24 دسمبر 2024 11:12pm

ایران نے انٹرنیٹ پابندیاں کم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے میٹا کے میسیجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ اور گوگل پلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاس دنیا میں انٹرنیٹ تک رسائی پر کچھ سخت ترین کنٹرول ہیں، لیکن ٹیکنالوجی کی معلومات رکھنے والے ایرانی شہری امریکی سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی اینز) کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ”ارنا“ نے صدر مسعود پزشکیان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ مقبول غیر ملکی پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے اتفاق کر لیا گیا۔

گوگل کو بڑا دھچکا، مقبول براؤرز ’کروم‘ ہاتھوں سے نکلنے والا ہے

گوگل آپ کے بارے میں کیا جانتا ہے ایک کلک سے معلوم کریں

ارنا نے ایران کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے وزیر ستار ہاشمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے آج پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

ستمبر میں امریکا نے بگ ٹیک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان ممالک میں آن لائن سنسرشپ سے بچنے میں مدد کرے جو ایران سمیت انٹرنیٹ کو بہت زیادہ سنسر کرتے ہیں۔

Iran

Social media users