Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: بڑی تعداد میں بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے

رواں سال کل 8 انسداد پولیو مہم ہوئیں، حکام
شائع 24 دسمبر 2024 08:57pm

خیبر پختونخوا میں رواں سال انسداد پولیو مہم کے دوران بڑی تعداد میں والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

پولیو حکام خیبر پختونخوا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کل 8 انسداد پولیو مہم ہوئیں، جبکہ دسمبر میں سال کی آخری مہم چلائی گئی۔

حکام کے مطابق رواں سال انسداد پولیو مہم کے دوران 20 ہزار سے زائد انکارکے کیسز سامنے آئے، خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو وائرس کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر کے 143 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

پولیو حکام خیبر پختونخوا نے بتایا کہ 20 ہزار 72 بچے کمپین میں مختلف وجوہات کی بنا پر انسداد پولیو کے قطروں سے رہ گئے۔

سرکاری حکام کے مطابق رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم جنوری میں ہوئی، فروری میں 20 ہزار 223 جبکہ اپریل میں 18 ہزار 651 بچوں پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔

حکام نے بتایا کہ جون میں 18 ہزار 435 میں کور نہیں کئے جاسکے، جولائی میں صوبے کے 6 اضلاع میں چلائی جانے والی خصوصی مہم 2 ہزار 549 بچوں کو قطرے پلانے سے انکارکیا گیا۔

کرک اور بنوں میں پولیو ٹیم پر حملے، گورنر اور وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبر پختونخوا حکام کے مطابق رواں سال ستمبر کی انسداد پولیو مہم میں 20 ہزار 217 جبکہ اکتوبر میں 20 ہزار 545 بچے قطروں سے محروم رہے، دسمبر میں رواں سال کی آخری مہم چلائی گئی۔

KPK

polio campaign

KPK Assembly

KPK Government

polio case