Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقاتوں کا دن، بشریٰ بی بی اور وکلا اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں
شائع 24 دسمبر 2024 02:38pm

بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، ان کی بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر قاضی انور، وکیل علی بخاری، وکیل علی اعجاز بٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی اڈیالہ جیل آمد بھی متوقع ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کی اڈیالہ جیل آمد بھی متوقع ہے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، بشریٰ بی بی کے سرکاری پروٹوکول کی کمانڈ ڈی ایس پی رینک کے افسر نے کی۔

بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی پر 12 مسلح سرکاری اہلکار تعینات ہیں، سرکاری پروٹوکول میں دو بلٹ پروف گاڑیاں دو ویگو ڈالے شامل ہیں۔

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت مل گئی، بشریٰ بی بی بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر گئیں۔

Adiyala Jail

Imran Khan Bushra Bibi