Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، پرواز کے فوراً بعد ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کے سی ای او خرم مشتاق بھی پرواز میں سوار تھے
شائع 24 دسمبر 2024 12:24pm

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرنی پڑگئی۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز پی کے 300 کے کراچی سے ٹیک آف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی تا اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کرگیا، طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر میں روانہ کر دیا جائے گا۔

PIA

emergency landing