’پشپا 2‘ کے نازیبا سین پر بھارتی سیاستدان نے مقدمہ درج کرادیا
تامل فلموں کے سپر اسٹار الو ارجن اپنی نئی فلم ’’پشپا 2‘‘ کے نازیبا سین کے باعث ایک بار پھر مصیبت میں پڑ گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل الو ارجن پر گرفتاری کی مصیب آن پڑی تھی جب 4 دسمبر کو الو ارجن نے اپنی اہلیہ سنیہا ریڈی اور معاون اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ فلم پشپا 2 کے پریمیئر میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اس دوران مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار الو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کی جس کے باعث ہجوم جمع ہوگیا جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ انکا بیٹا زخمی ہوا تھا۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے الو ارجن کا گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے ایک روز بعد انہیں 4 ہفتوں کی عبوری ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
پشپا تنازع: مشتعل مظاہرین نے اللو ارجن کی رہائش گاہ کو گھیرلیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں ایک سین دکھایا گیا جس میں اللو ارجن کے کردار کو پولس افسر کے سامنے سوئمنگ پول میں پیشاب کرتے دکھایا گیا۔
’پشپا 2‘ نے پولیس کو چکرا کر رکھ دینے والا مفرور گینگسٹر گرفتار کروا دیا
فلم کا یہ سین کانگریس لیڈر تھینمار ملانا کو انتہائی ناگوار گزرا جس پر انہوں نے فلم اسٹار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ پشپا 2 میں دکھائے گئے اس منظر کے خلاف فلم سازوں کو اس کی سزا دی جائے۔
بوبی دیول کی بیوی نے بھری محفل میں کرینہ کو تھپڑ جڑ دیا
واضح رہے کہ پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں خاتون کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے چکّڑپلی پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کیلئے الو ارجن کو آج طلب کیا ہے۔ اداکار اس کیس میں ضمانت پر ہیں۔