Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خواجہ سراؤں پر قہر ڈھانے کو تیار

یہ اعلان انہوں نے ایک حالیہ تقریب کے دوران کیا، رپورٹ
شائع 24 دسمبر 2024 09:27am

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد وہ اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو ملک سے نکال دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دوران تقریب ٹرمپ کا کہنا تھا بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سراؤں کو امریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دوں گا، ان کے ساتھ سخت سلوک کیا جائے گا۔

ٹرمپ کی جگہ ایلون مسک امریکی صدر بننے والے ہیں؟

انہوں نے مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو بطور وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت نامزد کیا ہے۔ سری رام کرشنن ٹیکنالوجی سے متعلق کافی معلومات اور متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

ٹرمپ سے ملاقات کیلئے روسی صدر کا اہم اعلان

مزید برآں صدارتی مہم میں لاکھوں ویوز ملنے پر ٹرمپ نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

Donald Trump

United States

Transgender