Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستانی ون ڈے اسکواڈ نے وطن واپسی کیلئے اڑان بھرلی

ون ڈے سیریز میں شرکت کرنے والے کئی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوہانسبرگ میں جوائن کرلیا
شائع 23 دسمبر 2024 09:08pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی براستہ دبئی وطن واپسی کے لیے جوہانسبرگ سے روانہ ہوگئے۔

جوہانسبرگ سے پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، اسپنر سفیان مقیم، ابرار احمد، بیٹر طیب طاہر، عثمان خان اور عرفان خان شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوہانسبرگ میں جوائن کرلیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اسکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، کامران غلام اور عبداللّٰہ شفیق ون ڈے ٹیم سے شامل ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقی سرزمین پر شاہینوں نے پروٹیز کو کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کردی

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا، اسی میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو اُس کی سرزمین پر 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوران شاندار پرفارمنس پر صائم ایوب کو تیسرے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزازت سے نوازا گیا جبکہ پاکستانی آل راونڈر نے اس دوران 235 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

Johannesburg

odi series

odi cricket

pakistan vs south africa

pak odi squad