Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اراکین پارلیمنٹ اور اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب

گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 08:29pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اور زیرکفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔

سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی مہلت مل گئی

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی، گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 11 اور سندھ اسمبلی کے 7 اراکین کو نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ECP

اسلام آباد

assets

Election Commission of Pakistan (ECP)

Members of Parliament

parliamentarian assets