Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 8 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی ضمانت خارج

پولیس نے 7 اہلکاروں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 05:33pm

انسداد دہشتگردی عدالت نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں عدالت نے 8 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی، پولیس نے 7 پولیس اہلکاروں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے 8 شریک ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

پولیس نے 7 پولیس اہلکاروں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا جبکہ ایک اہلکار خالد جدون عدالت سے فرار ہوگیا۔ گرفتار اہلکاروں میں رضوان، شکیل، عبدالجبار، خالد محمود، ذیشان، علی حسن اور آصف شامل ہیں۔

کراچی: پولیس وردی میں بھتہ وصول کرنے والا جعلی اہلکار گرفتار

کوئٹہ: پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، چار نوجوان بازیاب

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے، ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، مقدمے میں چار پولیس اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔

گرفتار اہلکاروں میں رضوان، شکیل، عبدالجبار، خالد محمود، ذیشان، علی حسن اور آصف شامل

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف فیضان نامی شہری کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج ہے

lahore

CTD