معاملات طے، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان؟
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پا گئے، پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس کل گورنر ہائوس میں ہوگا، پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرینگے۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہوگا
دریائے سندھ پر 6 کینالز کا منصوبہ، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات شدید
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے تحفظات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔