Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سائبرین ہوائیں کب زور پکڑیں گی، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2024 01:09pm

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے سائبرین ہوائیں رفتار پکڑیں گی، کراچی میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلیں گی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں تیز سائبرین ہوائیں چلیں گی، 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں تیز ہواؤں کا امکان ہے، اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سائبرین ہوائیں چلنے کے سبب دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

کڑکتی سردی میں بھیگے بھیگے سے دسمبر آغاز ہوگیا، مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشیں

دوسری جانب کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، گزشتہ دو روز کے دوران پارہ سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری، سیاح لطف اندوز ہونے کیلئے شوگراں پہنچنا شروع

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی کے ڈیرے ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

Cold Weather

karachi

karachi weather

karachi cold weather