Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانے بنانے والے مجرم کو دو بار عمر قید کی سزا

مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے 2013 میں مقدمہ درج کیا تھا
شائع 23 دسمبر 2024 09:27am

لاہور کی سیشن عدالت نے بارہ سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانے بنانے والے مجرم کو دو بار عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے جرم ثابت ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا، مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے 2013 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مجرم پر بارہ سالہ بچی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کرنے کا الزام تھا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل عائشہ طفیل نے دلائل دیے۔

بعدازاں، عدالت نے دو بار عمر قید کے ساتھ مجرم اعوان رحمان کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

Child Rape

lahore session court

LIFE SENTENCE