کیا آبادی میں اضافہ بھی انٹرنیٹ کی سست روی کا ذمہ دار ہے؟ پارلیمانی سیکرٹری کا دلچسپ تبصرہ
کیبنٹ ڈویژن کے پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی نے ملک میں انٹرنیٹ کی مسلسل سست روی کا دلچسپ حل پیش کردیا۔
انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں دوران گفتگو انٹرنیٹ کو ایک سڑک سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی بہتراسپیڈ کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ”انٹرنیٹ کم استعمال“ کریں، یہ بالکل ایسا جیسے ایک سڑک جتنا زیادہ لوگ اسے استعمال کریں گے، اتنا ہی زیادہ رش بڑھے گا اور لوگ آہستہ آہستہ چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ہمارے انٹرنیٹ پر بہت زیادہ بوجھ ہے، [بالکل] کسی بھیڑ والی سڑک کی طرح“ “اگر بھیڑ ہوتی ہے تو کاریں آہستہ چلتی ہیں۔
سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے فائبر نیٹ ورک کی صلاحیت بھارت کے 45 فیصد کے مقابلے میں صرف 15 فیصد ہے، جس کی وجہ سست انٹرنیٹ کی ایک اور وجہ ہے۔
سید ساجد مہدی نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے اور اسے ”بہت جلد“ مکمل کیا جائے گا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سیکرٹری سمجھتے ہیں کہ آبادی میں اضافہ بھی انٹرنیٹ کی سست روی کا ذمہ دار ہے تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔
انہوں نے جواب دیا کہ ”جیسا کہ میں نے کہا، اگر زیادہ لوگ سڑکوں کا استعمال کرتے ہیں تو یقیناً اس کی رفتار کم ہو جائے گی، یہ تین سے چار ماہ میں ٹھیک ہو جائے گا۔“