Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ایک بار پھر پنجاب حکومت پر کڑی تنقید

پنجاب میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں پر غریب آدمی کا مفت علاج ہو سکے
شائع 22 دسمبر 2024 11:11pm

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران کے عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے فریب ہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اگر میں خاموش رہوں تو پنجاب میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے، پنجاب میں کہیں بھی غریب آدمی سے زیادتی ہوتی ہے تو میں بولتا ہوں، خدا گواہ ہے پنجاب میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں پر غریب آدمی کا فری علاج ہو سکے۔

گورنر پنجاب نے جھنڈ اور پنڈی گھیب کےاسپتالوں کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف لاہور ہی پنجاب نہیں ہے، غریب کیلئے بنائی ڈسپینسریاں تک ختم کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی اگر ڈیلور نہ کرسکے تو نقصان ہمارا بھی ہوگا، لوگوں کو بھی پتہ ہے ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب پر بہت کچھ بول سکتا ہوں لیکن اس سے لوگوں کو اور زیادہ تکلیف زیادہ ہوگی۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ میرا متوسط طبقے سے تعلق ہے، عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں، لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے، کسی بھی حکومت کا سب سے بڑا فرض صحت اور تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

punjab

PPP