ترکیہ کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
ترکیہ نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔
واقعہ کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزارت خارجہ ترکیہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم شہدا کے مٖغفرت کیلئے دعاگو ہیں، اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔