Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ دے دی گئی

احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا
شائع 23 دسمبر 2024 12:20pm

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ اب چھ جنوری کو سنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم، احتساب عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت جی الیون سے نئی تاریخ دی جائے گی۔

یر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت تو ہوئی لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے، خواجہ آصف کی الزامات سے بھرپور نیوز کانفرنس

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی تو اس دوران وکیل خالد چوہدری نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلہ آئے گا۔

جس پر جج نے کہا کہ فیصلہ تو آج نہیں آئے گا، ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے، کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں، 10 منٹ تک نئی تاریخ معلوم کر لیجئے گا۔

بعد ازاں، عدلاتی عملے نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ چھ جنوری کو سنایا جائے گا، تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے نئی تاریخ سے آگاہ کردیا۔

واضح رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چار روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا جو پیر کو سنایا جانا تھا۔

پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کرلیا، سول نافرمانی کے اقدامات بھی روک لئے

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

پاکستان

190 MILLLION POUND CASE