پاک فوج فتنہ الخوارج، اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، ملک بھر میں پائیدار استحکام یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال دہشت گردی کی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندگی کا خاتمہ یقنی بنایا جائے گا۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف افسروں اور جوانوں کے عزم کو سراہا۔ آرمی چیف عاصم منیر فتہ الخوارج کو سہولت کاروں سمیت شکست دیں گے، آرمی چیف نے اہلکاروں اور افسروں کے عزم اور جذبہ کو سراہا۔
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید
واضح رہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوان شہید ہو گئے تھے۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں پاک۔افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی، فورسز کی کارروائی میں 4 خارجی مارے گئے تھے۔