Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسمس کیلئے گھر لوٹنے والے لوگوں سے بھری کشی ڈوب گئی، 38 ہلاک

واقعہ دریائے بسیرا میں پیش آیا، 100 سے زائد افراد لاپتا ہیں
شائع 22 دسمبر 2024 05:09pm

کانگو میں دریائے بسیرا پر کرسمس کے لیے گھروں کو لوٹنے والے لوگوں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا اور 100 سے زائد لاپتا ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ اب تک بیس افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انگینڈے کے میئر جوزف جوزف کینگولنگولی نے کہا کہ مسافر بنیادی طور پر کرسمس کے لیے گھر لوٹنے والے تاجر تھے۔

مقامی رہائشی کے مطابق بدنصیب فیری میں 400 سے زیادہ لوگ سوار تھے، امکان ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

کانگو کے حکام متعدد مرتبہ اوور لوڈنگ کشتیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہے ہیں اور انہوں نے خبردار کیا کہ دریاؤں پر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ ۔ تاہم دور دراز علاقوں میں بہت سے لوگ محدود وسائل کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اس سے قبل اکتوبر میں کم از کم 78 افراد ڈوب گئے تھے۔ جون میں کنشاسا کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں 80 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

boat capsized

Democratic Republic of Congo

Ferry capsize

Congo killing