Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی میں شرکت کیلئے آئے 12 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل

جرم چھپانے کے لئے لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا گیا
شائع 22 دسمبر 2024 05:05pm

میاں چنوں میں ملتان سے شادی پر آئے ہوئے 12 سالہ مہمان بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر کے لاش زمین میں دبا دی گئی.

تھانہ چھب کلاں کی حدود میں چک 75 بی 15 ایل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ملتان سے آئے ہوئے 12 سالہ مہمان بچے کو آغواء اور بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کمسن زاہد اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ملتان سے تین روز قبل اپنے چچا زاد بھائی کی شادی 75 بی پندرہ ایل میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا جسکو پہلے اغواء کیا گیا اور بعد ازاں بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا اور اسکی لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا گیا۔

خانیوال: آٹھ سالہ بچہ کی زیادتی و قتل، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

بچے کے آغواء کا مقدمہ تھانہ چھب کلاں میں درج ہوا تو پولیس نے شک پڑنے پر گھر کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تو سارا بھید کھل گیا۔

اوکاڑہ میں 4 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد ایک سے زیادہ ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

punjab

kills