Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیدائش، شادی، طلاق اور ڈیٹ سرٹیفکیٹس پولیو قطروں سے مشروط

ضلعی ہیلتھ آفیسر سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا
شائع 22 دسمبر 2024 03:11pm

ملک کو پولیو وائرس فری بنانے کیلئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے شادی، پیدائش، طلاق اور انتقال کے سرٹیفیکٹ کو ضلعی ہیلتھ آفیسر کے این او سی کے ساتھ مشروط کردیا۔

پشاور ضلعی انتظامیہ نے ویلج اور نیبرہُڈ کونسل پیدائش، شادی، طلاق اور انتقال کے اہم سرٹیفیکٹس کو قطرے پلانے کی تصدیق سے منسلک کردیا ہے جو کہ ضلعی ہیلتھ آفیسر کریں گے۔

پشاور میں آخری انسداد پولیو مہم میں 20 ہزار بچے قطروں سے محروم رہ گئے تھے جن میں 8 ہزار بچے انکاری والدین کی وجہ سے قطرے حاصل نہ کرسکے جس کیلئے خصوصی اقدامات ہو رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں رواں سال اب تک 18 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

peshawar

polio campaign