Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے، ترجمان پی ٹی آئی
شائع 22 دسمبر 2024 12:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، لہٰذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی۔

شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے شکر گزار ہیں تاہم حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے جانا چاہتی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے لہٰذا کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع کریں گے۔

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی، فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار نہیں ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔

شیخ وقاص اکرم کا یہ بیان وزیراعظم کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دئے جانے سے قبل آیا تھا۔

اس سے قبل سول نافرمانی کی ڈیڈ لائن پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔

لطیف کھوسہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بانی چیئرمین کی جانب سے آج ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، ہم نے اپنے بیرون ملک چیپٹرز کو ریمٹنس کے حوالے سے متحرک کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج: 625 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج، 10 نابالغوں کی ضمانت منظور

تاہم، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کے دن ڈیڈ لائن ابھی تک باقی ہے، میں بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ آج ہفتے تک کا وقت باقی ہے، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کو دیکھا جائے گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CIVIL DISOBEDIENCE

Sheikh Waqas Akram

PTI Government Talks