Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان، نجی ادارے بھی بند رہیں گے

وفاقی اتھارٹی نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پوسٹ بھی شئیر کی
شائع 22 دسمبر 2024 12:10pm

نئے سال کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور اماتائزیشن نے بدھ یکم جنوی 2025 کو نئے سال کے موقع پر پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 بروز بدھ کو سرکاری ملازمین کے لیے نئے سال کی خوشی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

امارات : گھریلو ملازمین کیلئے دبئی ناؤ ایپ متعارف

وفاقی اتھارٹی نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پوسٹ بھی شئیر کی اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر جمعرات 2 جنوری 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔

امارات میں ملازمین کے اہلخانہ کیلئے نئی ہیلتھ انشورنس پالیسی

پرائیویٹ سیکٹر کی چھٹی

دبئی میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے بھی اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بامعاوضہ عام تعطیل ہوگی۔ یہ نئے سال کی پہلی عوامی تعطیل ہے اور اس سے قبل جاری کی گئی سرکاری تعطیلات کی فہرست کے مطابق ہے۔

new year

dubai

offices close

holiday declared

government and private