Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ کا سب سے مہلک دن، جب ایک ساتھ تقریباً ساڑھے 8 لاکھ لوگ مارے گئے

تاریخ کے خطرناک ترین زلزلے کی تباہ کن تعداد آج کی آبادی کے حجم کے مقابلے میں بدتر ہے
شائع 21 دسمبر 2024 10:32pm

دنیا کی تاریخ کا سب سے مہلک دن کب تھا؟ جب ایک ساتھ تقریباً ساڑھے 8 لاکھ لوگ مارے گئے تھے۔

آپ ایک ایسے دن کا تصور کریں جب ایک قدرتی آفت تقریباً 10 لاکھ جانوں کا دعویٰ کرتی ہے، جب آپ اس تباہی کے نتیجے میں نقصانات کے بارے میں سوچتے ہیں تو تباہی کا پیمانہ تقریباً ناقابل تصور ہوتا ہے ۔

یہ شانسی زلزلہ تھا جو 23 جنوری 1556 کو چین کے شانزی اور شانسی صوبوں میں آیا تھا۔ زلزلے کی شدت 8 تھی، اسے تاریخ میں سب سے مہلک ترین زلزلہ تصور کیا جاتا ہے، اس میں تقریباً ساڑھے 8 لاکھ جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

مصیبت کی ماری خواتین اور مالک مکانوں سے تنگ لوگوں کیلئے مسیحا ’وائٹ مافیا‘

اس زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی، جس میں پورا شہر صفحہ ہستی سے ہی مٹ گیا۔ جانی نقصان کے علاوہ طویل مدتی اثرات میں قحط، بیماریاں اور سماجی تباہی و زوال شامل تھی۔

تاریخ کے اس خطرناک ترین زلزلے کی تباہ کن تعداد آج کی آبادی کے حجم کے مقابلے میں اور بھی بدتر ہے، اس طرح یہ اپنے وقت کے لیے ناقابل تصور پیمانے کا واقعہ تھا۔

اس بدترین سانحہ نے تاریخ کے کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ انسانی جانوں کا چراغ گل کر دیا، ان اموات کی اکثریت شمال مغربی چین کے شانزی صوبے میں ہوئی تھی۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی تاریخ کے اس سب سے تباہ کن زلزلے کو جیا جنگ زلزلہ بھی کہا جاتا ہے جو منگ خاندان کے جیا جنگ شہنشاہ کے دور میں آیا تھا۔

خوفناک زلزلہ موجودہ صوبوں شانشی، شانسی، ہینان اور گانسو میں بیک وقت آیا تھا، اسے جنوبی ساحل تک محسوس کیا جا سکتا تھا۔ تین سال بعد کھڑی ایک تختی نے بتایا کہ کس طرح “زمین پر دراڑیں نمودار ہوئیں۔

چین میں لوگوں نے پیسہ کمانے کا ایک اور انتہائی آسان طریقہ ڈھونڈ لیا

ان دراڑوں سے اچانک پانی نکلا، شہر کی دیواریں اور مکانات زمین میں غائب ہوگئے، میدانی علاقے اچانک پہاڑیوں میں سمٹ گئے، پیلے اور وی دریا ڈوب گئے، دریائے زرد کا پانی کئی دنوں تک صاف تھا۔“

جیاجنگ زلزلے کا سب سے خوفناک ثابت ہوا جس میں تقریباً ساڑھے 8 لاکھ لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع تھی، اگر یہ تعداد درست ہے تو اسے تاریخ کا سب سے مہلک زلزلہ کہلائے گا، اس تباہی نے منگ خاندان کو مزید کمزور کر دیا تھا۔

world

china

Earth

Earthquakes