Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر ایاز صادق کی مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروانے کی تصدیق

سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا، چئیرمین پی ٹی آئی
شائع 21 دسمبر 2024 10:09pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کروا دی ہے، امید ہے کل تک کمیٹی بن جائے گی اور مذاکرات ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کی عدالت کے باہر کی گئی گفتگو پر کہا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاﺅس کردار کو تسلیم کیا ہے، انہوں نے سپیکر کو مزاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی ہے

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے، ہم معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہئے۔

دوسری جانب اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش کش کے باوجود فریقین نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے نام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دئے ہیں۔

مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم، نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے، شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا رات گئے تک اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہوں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan

PTI Government Talks