Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی میں شہریوں پر گاڑی چڑھانے والا شخص سعودی عرب سے مفرور لادین ڈاکٹر نکلا

ڈاکٹر جواد دائیں بازو کی جرمن پارٹی کا ہمدرد ہے، سعودی ذرائع
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 04:52pm

جرمنی میں کرسمس بازار میں سعودی شہری کی جانب سے کی گئی دہشت گردی پر اہم انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خطرے سے جرمن حکومت کو آگاہ کردیا تھا۔

ہفتے کو مشرقی جرمن قصبے میگڈے برگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ایک چھوٹے بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

جرمن شہری حکومت کے مطابق کم از کم 68 دیگر افراد زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملے میں ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو سیدھی کرسمس مارکیٹ میں ہجوم میں گھس گئی۔

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو امریکا کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکی نائب مشیر قومی سلامتی

وزیر داخلہ تمارا تیشانگ نے بتایا کہ حملہ آور پچاس سالہ سعودی ڈاکٹر ہے جو 2006 میں جرمنی آیا تھا۔

سعودی ذرائع کے مطابق ملزم کے ایکس اکاؤنٹ پر انتہا پسندانہ پیغامات تھے، ان انتہا پسندانہ پیغامات سے جرمن حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

سعودی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جواد دائیں بازو کی جرمن پارٹی کا ہمدرد ہے۔

Germany

Christmas market

Saudi Doctor