Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا نے پاکستانی ڈاکٹر کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا

عزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہوں، شاگردوں اور ساتھیوں کا بھی مشکور ہوں، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ
شائع 21 دسمبر 2024 02:37pm

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو کینیڈا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’آرڈر آف کینیڈا‘ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو دنیا بھر میں ماؤں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ان کی شاندار خدمات پر باوقار آرڈر آف کینیڈا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وہ اس شعبے کے ایک سرکردہ ماہر ہیں، اور ان کی تحقیق نے عالمی صحت کی پالیسیوں پر نمایاں اثر ڈالا ہے۔

کراچی سے ترجمان نجی اسپتال کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار بھُٹہ زچگی اور بچوں کی صحت کے عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں، ان کی انقلابی تحقیق نے دنیا بھر میں صحت عامہ کی پالیسیوں کو تبدیل کیا۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ اعزاز کے لیے بے حد شکر گزار ہوں، شاگردوں اور ساتھیوں کا بھی مشکور ہوں۔

Pakistani Doctor

Receives

Canada’s Second Highest Award