Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کی شامت آگئی، اب کتنا چالان ہوگا؟

بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئی جی سندھ
شائع 21 دسمبر 2024 01:19pm

کراچی میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایک حالیہ اعلان میں ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ درست ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر کسی بھی گاڑی کو ضبط کر لیا جائے گا اور ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیونگ ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے افراد کی گاڑی اور موٹر سائیکلیں ضبط ہوں گی۔

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا اب تک کا سب سے آسان طریقہ آگیا

آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے لیے ایک اور نظام لا رہے ہیں، دو دفعہ ایک ہی شخص کے چالان پر اس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیورز پر درج ذیل جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

موٹر سائیکلیں: بغیر موٹرسائیکل لائسنس چلانے پر 1000 روپے وصول کیے جائیں گے۔

پبلک سروس گاڑیاں (PSVs) اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں (LTVs): درست لائسنس کے بغیر PSV یا LTV چلانے پر ,000 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کون سے 132 ممالک میں پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول ہیں

کار اور جیپ: درست لائسنس کے بغیر کار یا جیپ چلانے پر 1500 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیاں: لائسنس کی موجودگی کے بغیر ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑی چلانے پر 2500 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیاں صرف اس صورت میں ان کے مالکان کو واپس کریں گے جب ان کے پاس درست لرنر پرمٹ یا مکمل ڈرائیونگ لائسنس موجود ہوگا۔

karachi

sindh

Driving License