Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: ممنوعہ اشیا لے جانے کے الزام میں کراچی کے 3 شہری گرفتار

گرفتار افراد کے اہلخانہ نے شکایت درج کرا دی ہے، رپورٹ
شائع 21 دسمبر 2024 10:24am

عمرہ ادائیگی کیلئے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیا لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے مطابق کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی جیل میں قید ہیں جنہیں ممنوعہ اشیا لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ روپوش ہے۔

صرف 200 روپے میں پاکستانی جاسوس بننے والا بھارتی شہری گرفتار

سکھر : پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے 4 افغان باشندے گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزم میں تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Saudia Arabia

police arrested

3 pakistanis