Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

27 نومبر کے احتجاج میں کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے، جج امجد علی شاہ کا حکم
شائع 21 دسمبر 2024 11:51am

9 مئی کے 23 مقدمات میں اہلیہ عمران خان بشریٰ بی بی نے خود کو سرنڈر کیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کو 27 نومبر کے احتجاج میں کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ وہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت اے ٹی سی میں پیش ہوئیں۔ خصوصی عدالت کے جج کے کمرہ عدالت میں پہنچنے پر بشری بی بی کی درخواست ضمانت کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔

بشری بی بی کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئیں۔ بشری بی بی کی گاڑی کو ان کی آمد پر انسداد دہشتگردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بشری بی بی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بشری بی بی کو23 جنوری تک 24 اور 27 نومبر کے احتجاج میں کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے تمام 32 مقدما ت میں تفیشی آفسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)