Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

بچے سمیت 5 افراد ہلاک، 200 سے زائد افراد زخمی ہیں، حکام
شائع 21 دسمبر 2024 09:35pm
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی
—فوٹو: اے پی

مشرقی جرمن قصبے میگڈے برگ میں کرسمس مارکیٹ میں ایک کار لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی اور ابتدائی طور پر ایک چھوٹے بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے، تاہم، کچھ دیر بعد کچھ تین زخمی چل بسے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملے میں ایک سیاہ رنگ کی بی ایم ڈبلیو سیدھی کرسمس مارکیٹ میں ہجوم میں گھس گئی۔ علاقے کی وزیر داخلہ تمارا تیشانگ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حملہ آور پچاس سالہ سعودی ڈاکٹر ہے جو 2006 میں جرمنی آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گہرے رنگ کی کار تیز رفتاری سے ہجوم پر چڑھ دوڑی۔ کئی ذرائع ابلاغ نے اپنی کوریج میں ویڈیوز دکھائیں، لیکن فوٹیج کی صداقت کی سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔

علاقے کی حکومت کے ترجمان میتھیاس شوپے اور شہر کے ترجمان مائیکل ریف نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ گاڑی جان بوجھ کر مارکیٹ پر چڑھائی گئی۔

انہوں نے بتایا میری معلومات یہ ہیں کہ ایک کار کرسمس مارکیٹ میں گھس گئی، لیکن میں ابھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس سمت سے اور کتنی دور سے۔

Germany

Christmas

Christmas market