شادی کا جوڑا خریدنے جانے والی دلہن کفن لے آئی
مصر کے شہر القوصیہ میں المناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے جن میں شادی کی تیاریوں میں مصروف دلہن شامل تھی جو اپنے لیےعروسی جوڑا خریدنے جا رہی تھی۔
القوصیہ شہر کے ایک علاقے میں ”پیٹرا اشراف“ کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں ۔ اہل محلہ دلہن کے گھر کو سجانے میں مصروف تھے کہ حادثے کی اطلاع نے انہیں سوگوار کردیا۔
اسلام آباد: پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
عالمی میڈیا کے مطابق 26 سالہ پیٹرا اشراف اپنی آنکھوں میں مستقبل کےخواب سجائے عروسی جوڑا خریدنے گئی تھی اس بات سے لاعلم کہ آنے والے لمحات میں اس کے لیے کیا لکھا جا چکا ہے۔
اسلام آباد: پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
رپورٹ کے مطابق منی بس اسیوط شہر کے مضافات میں پہنچی تھی کہ اچانک سامنے سےآنے والا ٹرک جس پر سیمنٹ کی بوریاں لدی تھیں ڈرائیور کے قابو سےباہر ہو کر منی بس سےٹکرا گیا۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ منی بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ اس میں سوار 13 افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے جن میں پیٹرا اشراف بھی تھی جو اپنے لیے عروسی جوڑا تو نہ خرید سکی مگر کفن میں لپٹی گھر پہنچ گئی۔
Comments are closed on this story.