فلسطین میں اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی
** فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی۔**
فلسطینی باشندوں نے بتایا کہ اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مسجد کو جلا دیا، مسجد کے اگلے حصے پر عبرانی زبان میں ”انتقام“، ”عربوں کو موت“ اور دیگر نعرے بھی لکھے ہوئے تھے۔
مردہ کے شمالی مغربی کنارے کے گاؤں میں مسجد کے داخلی دروازے پر جلنے کے سیاہ نشانات دکھائی دے رہے تھے۔ تاہم علاقہ مکینوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے قبل بجھا دیا گیا۔
گاؤں کی کونسل کے سربراہ نصف الخفش نے کہا کہ جمعہ کے روز آبادکاروں کے منظم دہشت گرد گروہ نے مسجد ’بیر الولیدین‘ کو آگ لگا دی، آبادکاروں کے یہ حملے مسلسل اور منظم ہیں۔
اسرائیلی پولیس اور شن بیٹ سیکیورٹی سروسز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم واقعہ کو انتہائی سنگین سمجھتے ہیں ، جائے وقوعہ سے شہادتیں اور شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی آبادکاروں کے تازہ ترین حملہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فلسطینیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 7 لاکھ سے زائد اسرائیلی مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 30 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان رہتے ہیں، اسرائیل نے 1967 میں ان پر قبضہ کر لیا تھا۔
تاہم اسرائیل اس بات سے مکمل اختلاف کرتے ہوئے زمین کی تاریخی وراثت اور بائبل کے تعلقات کا حوالہ دیتا ہے۔
Comments are closed on this story.