Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس لیکج کے بعد دھماکے میں 8 افراد ہلاک، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

واقعہ سی این جی ٹینکر سے ٹرک سے ٹکرانے کے سے پیش آیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2024 09:47pm

بھارت کے صوبے رجستھان کے شہر جے پور کے اجمیر روڈ پر ٹرک سی این جی ٹینکر سے ٹکرا گیا، 8 افراد زندہ جل گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے شہر جے پور میں صبح 5 بجے اجمیر روڈ پر پیش آیا۔ سی این جی ٹینکر سے پہلے ایک ٹرک ٹکرایا جس کے بعد متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمعہ کی صبح پیٹرول پمپ کے کنارے کھڑے سی این جی ٹینکر سے ایک ٹرک اور دیگر گاڑیاں ٹکرانے سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں 50 کے قریب افراد بری طرح جھلس گئے۔

سی این جی لیک ہونے کی وجہ سے آگ کے خوفناک شعلوں نے 300 میٹر کے ایریا میں تیزی سے گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں 50 کے قریب افراد جھلس گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد سی ایم بھجن لال شرما اور طبی وزیر گجیندر سنگھ کھنوسار زخمیوں سے ملنے وہاں پہنچ گئے۔ خوفناک حادثے میں جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 28 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 28 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم کے بعد دھماکے کی آواز 10 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور کئی بار ایندھن کے ٹینک پھٹنے سے بار بار دھماکے بھی ہوئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

india

fire