Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثے میں ملوث دو اسمگلرز گرفتار

اسمگلر نواز کو فاروق آباد سے اور اشتہاری اسمگلرنوید کو نونکانہ سے گرفتار کیا گیا
شائع 20 دسمبر 2024 06:14pm

لاہور: ایف آئی اے نے حالیہ یونان کشتی حادثے میں ملوث دو اسمگلرز حماد اور خاور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ان اسمگلرز نے چار افراد کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے 88 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلر نواز کو فاروق آباد سے اور اشتہاری اسمگلرنوید کو نونکانہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ اسمگلرز سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلرز اپنی لالچ کے باعث لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یونان: کشتی حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

پاکستان

Illegal immigrants