Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی

سوئی سدرن کیلئے فی ایم بی بی ٹی یو قیمت 12.55 ڈالر مقرر، نوٹی فیکشن جاری
شائع 20 دسمبر 2024 06:08pm

اسلام آباد: حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن کے لیے قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سوئی سدرن کے لیے بھی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جو 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہے۔ نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو ہوگی۔

یہ قیمتیں دسمبر کے مہینے کے لیے نافذ ہوں گی۔

پاکستان